مہر خبررساں ایجنسی نے عالمی میڈیا سے نقل کیاہےکہ افغانستان کی درہ سالنگ کی سرنگ میں ایندھن کا ٹرک اُلٹنے سے آگ لگ گئی، سرنگ میں موجود کئی گاڑیاں بھی آگ کی زد میں آئیں، حادثے میں 19 سے زائد افراد جاں بحق اور 3 سے زیادہ زخمی ہوئے۔
عینی شاہد کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں مردوں کے علاوہ خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
افغان حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے، ٹرک میں آگ لگنے سے سرنگ میں موجود دیگر گاڑیاں بھی آگ کی لپیٹ میں آئی ہیں۔
سرنگ میں گزشتہ شام لگی آگ پر آج صبح قابو پالیا گیا ہے، حادثے کے بعد سرنگ کو تاحکم ثانی آمد و رفت کے لیے بند کردیا گیا ہے، واضح رہے کہ سالنگ سرنگ افغان صوبے پروان اور صوبے بغلان کی سرحد پر واقع ہے۔
آپ کا تبصرہ